خبریں

آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر اس معاہدے کی تفصیلات ایک 120 صفحات پر مبنی رپورٹ میں درج ہیں رواں مالی سال کے دوران پرائمری سرپلس 401 ارب روپے رکھا جائے گا اور زراعت اور تعمیرات کے شعبوں پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اس معاہدے کے تحت توانائی کے شعبے کی سبسڈی بتدریج کم کی جائے گی اور تنخواہوں اور پینشن کی مد میں اخراجات کو بھی کم کرے گا۔ معاہدے کی تفصیلات میں یہ بھی درج ہے کہ ’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے کفالت پروگراموں کی فنڈنگ میں اضافہ کیا جائے گا اور مرکزی اور صوبائی حکومتیں بہبود کے شعبے میں فنڈز بڑھائیں گی۔ ’درآمدات پر پابندیاں ختم کی جائیں گی اور کرنسی کی شرح تبادلہ کو مارکیٹ کے مطابق رکھا جائے گا۔‘ اس کے علاوہ حکومت معاہدے کے تحت نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری نہیں کرے گی اور ٹیکس چھوٹ یا ٹیکس مراعات بھی...
Internet is Once again down in Pakistan. The users are experiencing degrade and slow internet services due to a fault in three of the four of the international submarine cables. According to sources, three of the four international submarine cables have developed a fault near Egypt, which has resulted in slow internet speeds for users in Pakistan. Due to the fault, the services of #PTCL and #Transworld Associates have been affected In a message to its customers, Nayatel said that customers might be experiencing slow or no internet. "You might be experiencing slow/no internet due to degradation in our uplink provider. Our teams are already in coordination with relevant stakeholders for earliest resolution. Inconvenience is...
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اتوار کو کہا کہ سبکدوش ہونے والے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ کے مبینہ اثاثوں سے متعلق ڈیٹا سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے "گمراہ کن" ہے۔ یہ بیان فیکٹ فوکس کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے - جو خود کو "ڈیٹا پر مبنی تحقیقاتی خبروں پر کام کرنے والی پاکستان میں قائم ڈیجیٹل میڈیا نیوز آرگنائزیشن" کے طور پر بیان کرتی ہے آرمی چیف اور ان کے خاندان پر 12.7 بلین روپے کے اثاثے بنانے کا الزام لگایا تھا۔اس رپورٹ میں باجوہ خاندان کے ٹیکس ریکارڈز اور دولت کے بیانات کا حوالہ دیا گیا ہے تاکہ اس خاندان کی جانب سے پاکستان کے اندر اور باہر اثاثوں کے مبینہ طور پر جمع ہونے کے دعوؤں کی تصدیق کی جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ مفروضوں کی بنیاد پر اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا...
موبائل صارفین یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی منسوخ کرنے کے بعد موبائل صارفین 01 دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔ تمام بڑے پلیئرز جیسے گوگل، ایمیزون اور میٹا وغیرہ عدم ادائیگی کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں اور زیادہ تر امکان ہے کہ وہ اپنی خدمات بند کر دیں گے جس کا اثر ٹیلی کام اور انٹرنیٹ صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہونے کی صورت میں ظاہر ہو گا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بشمول ڈیجیٹل بینکنگ، ای کامرس، ای ایجوکیشن، ای-ہیلتھ جو کلاؤڈ انفراسٹرکچر استعمال کرتا ہے اور دونوں ایپلیکیشنز کے ساتھ ساتھ ویب پر مبنی پلیٹ فارمز کے لیے لائسنس حاصل کرتا ہے جو بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ڈسٹری...
کاروبار شروع کرنا ،وراثت میں ملے یا قائم کردہ کاروبار کو سنبھالنے سے زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس عمل میں غلطیاں ہونے کے امکانات ہیں۔ چونکہ بہت سے نئے کاروبار شروع کرنے والوں کے پاس تجربہ نہیں ہے، اس لیے وہ اکثر اپنے کاروبار کو بڑھانے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر، ان کے کاروبار مشکلات پر قابو پانے میں ناکام رہتے ہیں اور کاروبار پہلے سال میں ہی ناکام ہو جاتا ہے۔ تاہم، جب مناسب طریقے سے منصوبہ بندی کی جائے تو، ان رکاوٹوں سے بچا جا سکتا ہے اور کاروباری افراد اس عمل میں پہلے سے کی گئی غلطیوں سے سیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح، ہم نے 10 عام وجوہات کی ایک فہرست مرتب کی ہے جو آپ کو بتائے گی کہ زیادہ تر اسٹارٹ اپ پہلے سال میں کیوں ناکام ہوجاتے ہیں۔ ۔منصوبہ بندی کا فقدان کئی اسٹارٹ اپ اپنے کاروبار کے لیے طویلمنصوبہ بندی نہیں بناتے ہیں۔...
سابق وزیر اعظم عمران خان کی اقتدار میں واپسی ہو گی یا نہیں لیکن اس کے امریکا اور پاکستان کے تعلقات کے مستقبل پر زیادہ اثرات مرتب نہیں ہوں گے کیونکہ اسلام آباد میں ایسے فیصلے وزیراعظم نہیں، آرمی چیف کرتے ہیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی دارالحکومت میں پیر کی شام ایک سیمینار میں کیا گیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں وائٹ ہاؤس میں جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کی ذمے دار لیزا کرٹس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ پاکستان میں وزیر اعظم کون ہوگا، زیادہ اہم یہ ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کون ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج ہی اس ملک میں امریکا کے لیے اہم تصور کیے جانے والے امور جیسے جوہری پروگرام، پاکستان کے بھارت کے ساتھ تعلقات اور انسداد دہشت گردی...
پاک فوج کا سپاہ سالار۔نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کو جی ایچ کیو سے سمری موصول ہوگئی ہے۔ سمری میں سینئر موسٹ چھ لیفٹیننٹ جنرلز کے نام آئے ہیں۔جس میں سب سے پہلے نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے، پھر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ہیں، پھر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ہیں، پھر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود ہیں، پھر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور پھر لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر ہیں، اسی سینیارٹی کے ساتھ یہ نام وزیراعظم آفس کے پاس آئے ہیں۔
آج کل تمام بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حالات اچھے نہیں ہیں جس میں یپل، نیٹ فلکس، ایمازون، مائیکروسافٹ، میٹا (فیس بُک کی مالک کمپنی) اور گوگل شامل ہیں ان سب کو امریکی سٹاک مارکیٹ پر گذشتہ 12 ماہ کے دوران تین ٹریلین (30 کھرب) ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے یمازون نے اعلان کیا کہ 21 نومبر تک اپنے عملے سے ایک لاکھ چھتیس ہزار افرا فارغ کر رہی ہے میٹا نے جس نے 11 ہزار کا عملہ فارغ کر دیا ٹوئٹر نے اب تک 37 ہزار لوگ اب تک نکالے ہیں۔ دو بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور ٹوئٹر کا مستقبل کیا ہے۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا کہ کاروبار میں پھر کم پیسہ لگایا جا رہا ہے۔ اور سوشل میڈیا پر اشتہارات دینے میں کمی آئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنیادی طور پر تشہیر کے لیے قائم کاروبار بن گئے ہیں۔ اگر آپ کو انحصار اس آمدن پر ہوتا ہے تو معاشی بحران سے...
سوہدرہ کے محلہ مسلم آباد کی گلی میں ایک چار مرلے کا گھر ہے، اس کی سیمنٹ سے محض چُنائی ہوئی ہے، ابھی زیرِ تعمیر ہے۔ اس گھر میں اپنے دو ننھے بیٹوں، بوڑھی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ نوید احمد رہائش پذیر ہے۔ نوید احمد چار سال سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتے رہے اور چند ماہ قبل ہی واپس آیا تھا نوید احمد کا بڑا بیٹا لگ بھگ ڈیڑھ برس کا ہے جبکہ چھوٹا بیٹا محض دس دن پہلے پیدا ہوا تھا۔ ‘ نوید احمد کے والد محمد بشیر پندرہ سال پہلے وفات ہوگئے تھے۔ نوید احمد آرائیں فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد نلکے لگانے اور کباڑ کا کام کرتے تھے۔ ان کے باقی بھائی بھی اپنے والد کا چھوڑا کام کر رہے تھے۔ نلکے لگانے کا کام چونکہ تھوڑا جدید ہوگیا ہے تو بورنگ کے لیے یہ لوگ اب مشینوں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ عام سا روایتی مذہبی گھرانہ ہے اور ان کا تعلق سنی بریلوی...
گکھڑ منڈی میں آزادی مارچ کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ۔ پہلا سوال ہے کہ ڈونلڈ لو کس کو کہہ رہا تھا کہ اپنے وزیر اعظم کو ہٹاؤ؟ دوسرا سوال ارشد شریف کو کون دھمکیاں دے رہا تھا؟ وہ کون تھے جو اس کا منہ بند کروانا چاہتے تھے؟ تیسرا سوال کون ہے جو صحافیوں کا منہ بند کروا رہا ہے، کون ہے جو ہماری آواز بند کر کے ہماری آزادی لینا چاہتا ہے؟ چوتھا سوال وہ کون ہے جس نے اعظم سواتی اور شہباز گل پر تشدد کروایا، کون ہے جنہوں نےاعظم سواتی کو پوتوں کے سامنے مارا، ننگا کرکے تشدد کیا؟ پانچواں سوال وہ کون ہے جو نا معلوم نمبروں سے فون کر کے دھمکیاں دے رہا ہے کہ تحریک انصاف کا ساتھ نہ دو؟ چھٹا سوال وہ کون ہے جس نے ان چوروں اور ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کیا ہواہے؟ کیا اس ملک کا مستقبل ان ڈاکوؤں کے ہاتھ میں ہے؟ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ...
اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے حکومت کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع ایف آئی نے درخواست دی ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کو ضمانت دی، جج نے پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دی۔ وفاق کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیاہے کہ اسپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔ پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی 10 روز قبل اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔ ۔
عمران خان کے خلاف توہین عدالت درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کی ینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں۔ احسن بھون عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی نمائندگی کر رہا ہوں، بابر اعوان اور فیصل چوہدری کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے نوٹس نہیں کیے تھے صرف جواب مانگے تھے، دونوں وکلا کے جواب بظاہر مناسب ہیں، جوابات کا جائزہ بعد میں لیں گے، پہلے حکومتی وکیل کا مؤقف سن لیتے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ عمران خان نے تفصیلی جواب کے لیے وقت طلب کیا ہے، عمران خان نے کسی بھی یقین دہانی سے لاعلمی ظاہر کیا ہے، ۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل کو مخاطب کرتے...
ارشد شریف ولد محمد شریف، ایک پاکستانی صحافی، مصنف اور ٹیلی ویژن نیوز اینکر تھے۔ انھوں نے تحقیقاتی صحافت میں مہارت حاصل کی اور برطانیہ سمیت قومی اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے لیے ملک میں بہت سے سیاسی واقعات کا احاطہ کیا۔ ان کو 23 مارچ 2019 میں انہیں صدر پاکستان عارف علوی نے صحافت میں ان کی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ ابتدائی زندگی ارشد شریف کراچی، پاکستان میں پاک بحریہ کے ایک کمانڈر محمد شریف کے ہاں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز 1993 میں ایک فری لانس کے طور پر کیا جب وہ ابھی طالب علم تھے۔ انہوں نے اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی۔ ذاتی زندگی ارشد شریف کے والد کمانڈر محمد شریف مئی ۲۰۱۱ میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کا دورہ پڑنے سے...
کسان اتحاد دھرنا تیسرے روز میں داخل کسانوں نے زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنانے پر پابندی لگانے، سیلاب زدہ علاقوں میں کھاد، بیج اور ڈیزل مفت فراہم کرنے سمیت گندم کی قیمت چار ہزار روپے اور گنے کی چار سو روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ارق بشیر چیمہ ہمارے پاس آئے تھے اور دھمکیاں دے رہے تھے کہ "میں یہ کر دوں گا میں وہ کر دوں گا" 2 خاندانوں میں پھوٹ ڈالنے والا آج کسانوں پر ظلم کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھاد پر سبسڈی، ڈیزل پر ریلیف اور بجلی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کسانوں کو احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جہاں 2 گھنٹے میں مطالبات تسلیم نہ ہونے پر چیئرمین کسان اتحاد چودھری خالد حسین نے ملک جام کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہنما ق لیگ طارق بشیر چیمہ...
پاکستان میں گذشتہ دو روز میں ملکی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت دو روز میں چھ روپے کے لگ بھگ گر چکی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ کرنسی مارکیٹ قیاس آرائیوں کی بنیاد پر بھی ڈالر کی قیمت اوپر نیچے ہو رہی تھی اس لئے اسحاق ڈار کی پانچ سال بعد واپسی کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے جو گذشتہ ہفتے انٹربینک میں 245 روپے کی حد تک چلا گیا تھا کرنسی مارکیٹ سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرنسی مارکیٹ اور سٹاک مارکیٹ ملک میں ہونے والی ہر پیش رفت پر ردعمل دیتی ہیں، اسحاق ڈار کیونکہ بطور وزیر خزانہ ڈالر کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایک عمومی تاثر رکھتے ہیں اس لیے کرنسی مارکیٹ نے ان کی بطور وزیر خزانہ واپسی پر اپنا ردعمل...
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج شام چار بجے دوبارہ طلب کر لیا۔ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ، خارجہ ، خزانہ، اطلاعات کے وزراء شرکت کریں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسز چیف بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہ بھی شرکت کریں گے، آڈیو لیکس سمیت قومی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئینگے، آڈیو لیکس سے متعلق ابتدائی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مغربی و مشرقی سرحدوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بھی غور کیا جائے گا۔
پیٹرولیم سیکریٹری علی رضا بھٹی نے پی اے سی کو اپنی بریفنگ میں بتایا کہ گیس کی سپلائی میں قدرتی طور پر شدید کمی واقع ہوئی ہے، ملک میں گیس کے ذخائر کئی برسوں سے ہر سال 10 فیصد کی شرح سے کم ہو رہے ہیں جس سے طلب اور رسد کے درمیان فرق پیدا ہو رہا ہے۔ علی رضا بھٹی نے اجلاس کو بتایا کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد دنیا میں گیس کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، تاہم حکومت دیگر ممالک سے گیس حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ پیٹرولیم سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورے کے دوران قطر میں اس حوالے سے خصوصی گفتگو کی جہاں اضافی کارگو کی درخواست ایجنڈے میں شامل تھی، علاوہ ازیں پاکستان گیس کی فراہمی کے لیے آذربائیجان کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر گیس گھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں جس پر حکومت کی جانب...
وفاقی پولیس نے جڑواں شہروں کے ملحقہ راستے سیل کرنا شروع کردیے راستوں کی بندش کے باعث دفاتر، کام کاج اور تعلیمی ادارون کو جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ٹی چوک روات کے راستے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر کھول دیے گئے ہیں جو اب سے کچھ دیر بند کر دیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ پولیس کے مطابق ریڈ زون اور ڈی چوک کے راستے بھی محدود پیمانے پر کھول دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں آنے والے لوگوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہونے سے پہلے مذاکرات ہوں گے اور شہریوں کو ٹریفک اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات سے آگاہ رکھا جائے گا۔ ریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متبادل راستے کے طور پر مارگلہ روڈ کھلا ہے، ریڈزون میں داخلے کیلئے سرینا چوک سے ایک لین کھلی ہے جب کہ روات ٹی چوک پر دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے ایک...
امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے امریکا نے ایف 16طیاروں پر بھارتی اعتراض یکسر مسترد کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب پر واضح کردیا کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا دہشت گردی کے واضح خطرات پاکستان کے پڑوس سے اٹھ رہے ہیں، ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر تنظیمیں سب کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خطرات کسی کے بھی مفاد میں نہیں، ہمیں ملکر دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا پاکستان کو نئے طیارے یا سسٹم فراہم نہیں کئے جارہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ جو فوجی ساز و سامان دیں اس کو بحال رکھنے کیلئے تکنیکی تعاون بھی فراہم کریں۔ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان اور بھارت کے اختلافات پر کہا کہ امریکا چاہتا ہے دونوں...
سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ زرداری کو ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا معائنہ جاری ہے۔ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کررہا ہے ان کا پھیپھڑوں کا معائنہ کل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کررہا ہے ان کا پھیپھڑوں کا معائنہ کل کیا جائے گا۔

Forum statistics

Threads
4,185
Messages
4,227
Members
103
Latest member
Svetlesw
Back
Top