خبریں

آڈیو لیکس بڑی کوتاہی ہے، اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنا رہے ہیں، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے دیگر وزرا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی جس میں مختلف سوالوں کا جواب دیے شہباز شریف نے کہا کہ اس کے مقابلے میں ہیرے اور جواہرات کی پیش کش ہوتی تھیں، آڈیو میں اس کی بات سنیں، پھر مراعات کے طور پر زمینیں دی گئیں، ہیرے اور جواہرات کی بات نہیں کرتے لیکن اس کو لے کر بیٹھے ہیں جس میں وئی سفارش نہیں لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساری ریاستی مشینری کا بے پناہ استعمال کرتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز شریف، پیپلزپارٹی اور مجھ سمیت پوری اپوزیشن کے خلاف کتنے جھوٹے مقدمات بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بشیر میمن کو اپنے دفتر میں بلایا اور کہا کہ ان کے خلاف مقدمے کرو تو اس نے جعلی مقدمات بنانے سے انکار کیا، اس کا کیا ہوا، اتنا شور میڈیا پر...
اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ غیرشرعی قرار دیدیا حکومت ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں ایکٹ کے جائزے کے لیے کمیٹی بنائے۔ کمیٹی اسلامی نظریاتی کونسل، علماء، ماہرین قانون، ماہرین طب پر مشتمل ہو، جبکہ کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں قانون کا تفصیلی جائزہ لے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اجلاس میں حقیقی انٹر سیکس افراد (خنثیٰ) کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کو تجویز دی کہ ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں موجودہ ٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹ) ایکٹ کا جائزہ لینے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل، علما، ماہرین قانون اور ماہرین طب پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو خواجہ سراؤں کے بارے میں موجودہ قانون کا تفصیلی...

Forum statistics

Threads
4,185
Messages
4,227
Members
103
Latest member
Svetlesw
Back
Top