آڈیو لیکس بڑی کوتاہی ہے، اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنا رہے ہیں، وزیراعظم

آڈیو لیکس بڑی کوتاہی ہے، اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنا رہے ہیں، وزیراعظم​

وزیراعظم شہباز شریف نے دیگر وزرا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی جس میں مختلف سوالوں کا جواب دیے
a.jpg

شہباز شریف نے کہا کہ اس کے مقابلے میں ہیرے اور جواہرات کی پیش کش ہوتی تھیں، آڈیو میں اس کی بات سنیں، پھر مراعات کے طور پر زمینیں دی گئیں، ہیرے اور جواہرات کی بات نہیں کرتے لیکن اس کو لے کر بیٹھے ہیں جس میں وئی سفارش نہیں لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساری ریاستی مشینری کا بے پناہ استعمال کرتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز شریف، پیپلزپارٹی اور مجھ سمیت پوری اپوزیشن کے خلاف کتنے جھوٹے مقدمات بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بشیر میمن کو اپنے دفتر میں بلایا اور کہا کہ ان کے خلاف مقدمے کرو تو اس نے جعلی مقدمات بنانے سے انکار کیا، اس کا کیا ہوا، اتنا شور میڈیا پر اٹھایا گیا ہے، اس پر انصاف کریں، غلطی کی تو پوری قوم سے ہاتھ جوڑ کر معاف کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں 5 قیراط ہیروں کی بات کی گئی، ملکی اثاثے بے دردی سے بیچے گئے، توشہ خانہ کو دیکھ لیں، اس کا ذکر نہیں ہوتا لیکن یہ تو ایک آڈیو ہے کیا اس میں کسی لین دین کی بات ہو رہی ہے یا دور دور تک کوئی شائبہ بھی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہاں اسلام آباد میں گھڑیاں بیچ دی گئیں، قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، گھڑی بیچ کر پیسے جیب میں ڈال دیے اور بعد میں توشہ خانہ کی رقم دی گئی کیا ایسا ہوتا ہے، پہلے رقم جمع ہوتی ہے پھر لیا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گھڑیاں بیچ دیں، پیسے جیب میں ڈالے اور توشہ کی رقم دے دی، قانون کے ساتھ اس سے بڑا کھلواڑ کوئی ہوسکتا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Forum statistics

Threads
4,185
Messages
4,227
Members
103
Latest member
Svetlesw
Back
Top