اسلام آباد: کسان ریلی کے پیشِ نظر سکیورٹی انتظامات سخت، متعدد راستے بند

وفاقی پولیس نے جڑواں شہروں کے ملحقہ راستے سیل کرنا شروع کردیے راستوں کی بندش کے باعث دفاتر، کام کاج اور تعلیمی ادارون کو جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ٹی چوک روات کے راستے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر کھول دیے گئے ہیں جو اب سے کچھ دیر بند کر دیے گئے تھے۔

road.jpg
اس کے علاوہ پولیس کے مطابق ریڈ زون اور ڈی چوک کے راستے بھی محدود پیمانے پر کھول دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں آنے والے لوگوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہونے سے پہلے مذاکرات ہوں گے اور شہریوں کو ٹریفک اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات سے آگاہ رکھا جائے گا۔
ریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متبادل راستے کے طور پر مارگلہ روڈ کھلا ہے، ریڈزون میں داخلے کیلئے سرینا چوک سے ایک لین کھلی ہے جب کہ روات ٹی چوک پر دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے ایک لین کھلی ہوئی ہے، تاہم ایک لین کھلی ہونے کے باعث ٹریفک جام ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے گزشتہ ہفتے بھی وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کیا گیا تھا۔​
 

Forum statistics

Threads
4,185
Messages
4,227
Members
103
Latest member
Svetlesw
Back
Top