افغان اور طالبان سے متعلق موضوعات کے ماہر سمجھے جانے والے سینیئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی چل بسے

T

trendsetter

رحیم اللہ یوسفزئی وہ واحد صحافی تھے جنھوں نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا محمد عمر کا انٹرویو کیا تھا۔ انھوں نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے ملاقات کی تھی جبکہ بیشتر افغان اور پاکستانی طالبان سے نہ صرف ملاقاتیں کر چکے تھے بلکہ ان کے انٹرویو بھی کیے تھے۔
رحیم اللہ یوسفزئی گذشتہ ایک سال سے علیل تھے اور ان کا علاج پشاور میں ہو رہا تھا۔ رحیم اللہ یوسفزئی کے بھتیجے اور ان کے ساتھ کام کرنے والے سینیئر صحافی مشتاق یوسفزئی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں کینسر تھا اور اس کا علاج ہو رہا تھا۔ آج جمعرات کو شام کے وقت ان کی وفات ہو گئی۔​
 

Forum statistics

Threads
4,185
Messages
4,227
Members
103
Latest member
Svetlesw
Back
Top