امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے

us.jpg

امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے​

امریکا نے ایف 16طیاروں پر بھارتی اعتراض یکسر مسترد کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب پر واضح کردیا کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا دہشت گردی کے واضح خطرات پاکستان کے پڑوس سے اٹھ رہے ہیں، ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر تنظیمیں سب کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خطرات کسی کے بھی مفاد میں نہیں، ہمیں ملکر دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا پاکستان کو نئے طیارے یا سسٹم فراہم نہیں کئے جارہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ جو فوجی ساز و سامان دیں اس کو بحال رکھنے کیلئے تکنیکی تعاون بھی فراہم کریں۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان اور بھارت کے اختلافات پر کہا کہ امریکا چاہتا ہے دونوں
ممالک تمام مسائل سفارتکاری سے حل کریں

ایک بھارتی صحافی نے پاکستان مخالف سوالات کردیے جس کو امریکی وزیر خارجہ نے مسترد کردیا۔
 
Last edited:

Forum statistics

Threads
4,185
Messages
4,227
Members
103
Latest member
Svetlesw
Back
Top