حکومت نے گیس کی طلب اور رسد کے درمیان ہر گزرتے روز کے ساتھ بڑھتے فرق کے پیش نظر آنے والی سردیوں میں گیس کے بحران سے خبردار کیا ہے۔

پیٹرولیم سیکریٹری علی رضا بھٹی نے پی اے سی کو اپنی بریفنگ میں بتایا کہ گیس کی سپلائی میں قدرتی طور پر شدید کمی واقع ہوئی ہے، ملک میں گیس کے ذخائر کئی برسوں سے ہر سال 10 فیصد کی شرح سے کم ہو رہے ہیں جس سے طلب اور رسد کے درمیان فرق پیدا ہو رہا ہے۔
علی رضا بھٹی نے اجلاس کو بتایا کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد دنیا میں گیس کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، تاہم حکومت دیگر ممالک سے گیس حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
پیٹرولیم سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورے کے دوران قطر میں اس حوالے سے خصوصی گفتگو کی جہاں اضافی کارگو کی درخواست ایجنڈے میں شامل تھی، علاوہ ازیں پاکستان گیس کی فراہمی کے لیے آذربائیجان کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے۔


suigas.jpg

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر گیس گھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں جس پر حکومت کی جانب سے بھاری سبسڈی دی جاتی ہے۔

پیٹرولیم سیکریٹری نے کہا کہ پاکستان کے لیے قطر سب سے زیادہ قابل اعتماد فراہم کنندہ ہے، مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کے باوجود قطر نے ہمیں 15 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) پر ایل این جی دینا بند نہیں کی جبکہ دیگر ممالک سے وہ 60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو وصول کر رہا ہے۔
 

Forum statistics

Threads
4,185
Messages
4,227
Members
103
Latest member
Svetlesw
Back
Top