سپریم کورٹ نے عمران خان سے 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

عمران خان کے خلاف توہین عدالت درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کی ینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں۔ احسن بھون عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی نمائندگی کر رہا ہوں، بابر اعوان اور فیصل چوہدری کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے نوٹس نہیں کیے تھے صرف جواب مانگے تھے، دونوں وکلا کے جواب بظاہر مناسب ہیں، جوابات کا جائزہ بعد میں لیں گے، پہلے حکومتی وکیل کا مؤقف سن لیتے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ عمران خان نے تفصیلی جواب کے لیے وقت طلب کیا ہے، عمران خان نے کسی بھی یقین دہانی سے لاعلمی ظاہر کیا ہے، ۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’شواہد اور حقائق کی روشنی میں آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔‘
court.jpg

عمران خان کی جانب سے اس مقدمے میں عدالتِ عظمیٰ میں جو جواب جمع کرایا گیا ہے اس میں انھوں نے عدالت کو اپنی جانب سے کسی قسم کی یقین دہانی کروانے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔
اس پرچیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ اس بات کی وضاحت کرنا ہو گی کہ اگر وکلا کا عمران خان سے رابطہ نہیں ہوا تو پھر یقین دہانی کس کی جانب سے کرائی گئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دونوں احکامات کے درمیان کا وقت ہدایت لینے کے لیے ہی تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’عدالت کو نہیں بتایا گیا تھا کہ ہدایت کس سے لی گئی ہے۔‘
چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر کسی سے بات نہیں ہوئی تھی تو عدالت کو کیوں نہیں بتایا گیا۔‘
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’اس بات کی وضاحت تو دینی ہی پڑے گی۔
احسن بھون کا کہنا تھا کہ عدالت نے حکومت کو وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دیا لیکن حکومت نے وکلا کی عمران خان سے ملاقات کا بندوبست نہیں کیا۔
انھوں نے کہا کہ چیف کمشنر آفس میں 20 منٹ انتظار کرکے وکلا نے میڈیا سے گفتگو کی اور چلے گئے۔
اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وکلا کا رابطہ نہیں ہوا تو یقین دہانی کس طرف سے کرائی گئی؟
سماعت اب پانچ نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے اور عدالت کا کہنا ہے کہ اگلی سماعت کی تاریخ کا فیصلہ بھی عمران خان کی وضاحت کے بعد کیا جائے گا۔
 

Forum statistics

Threads
4,185
Messages
4,227
Members
103
Latest member
Svetlesw
Back
Top