عمران خان نے لانگ مارچ میں چھ سوال اٹھا دیے۔

گکھڑ منڈی میں آزادی مارچ کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ۔

پہلا سوال ہے کہ ڈونلڈ لو کس کو کہہ رہا تھا کہ اپنے وزیر اعظم کو ہٹاؤ؟
دوسرا سوال ارشد شریف کو کون دھمکیاں دے رہا تھا؟ وہ کون تھے جو اس کا منہ بند کروانا چاہتے تھے؟
تیسرا سوال کون ہے جو صحافیوں کا منہ بند کروا رہا ہے، کون ہے جو ہماری آواز بند کر کے ہماری آزادی لینا چاہتا ہے؟
چوتھا سوال وہ کون ہے جس نے اعظم سواتی اور شہباز گل پر تشدد کروایا، کون ہے جنہوں نےاعظم سواتی کو پوتوں کے سامنے مارا، ننگا کرکے تشدد کیا؟
long.jpg

پانچواں سوال وہ کون ہے جو نا معلوم نمبروں سے فون کر کے دھمکیاں دے رہا ہے کہ تحریک انصاف کا ساتھ نہ دو؟
چھٹا سوال وہ کون ہے جس نے ان چوروں اور ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کیا ہواہے؟ کیا اس ملک کا مستقبل ان ڈاکوؤں کے ہاتھ میں ہے؟

کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اسلام آباد پہنچ کر یہ تحریک ختم ہوجائے گی یہ تحریک اگلے دس مہینے چلے گی، جب تک الیکشن نہیں ہو جاتے۔​
 

Forum statistics

Threads
4,185
Messages
4,227
Members
103
Latest member
Svetlesw
Back
Top